فیڈرر اور گوفن ہال اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

فیڈرر اور گوفن ہال اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

برلن(اے پی پی)راجر فیڈرر اور ڈیوڈ گوفن پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ مرسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے مینز ڈبلز فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن نے اٹالین کھلاڑی میتیو بریٹینی کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے جانب مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برازیل کے مرسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکازکیوبٹ نے جان لینرڈ سٹرف اور بین میک لاشلین کو 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...