" حکومت نے 11 ماہ میں دراصل 5 ارب قرض نہیں لیا بلکہ ۔ ۔ ۔" مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد نا قابل یقین اعدادوشمار منظرعا م پر

" حکومت نے 11 ماہ میں دراصل 5 ارب قرض نہیں لیا بلکہ ۔ ۔ ۔" مریم نواز کی پریس ...

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک)  تحریک انصاف کی حکومت اپنے ابتدائی 11 ماہ میں 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لے چکی ہے ۔

ایکسپریس کے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لئے ہیں ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔ حکومت نے صرف مئی کے مہینے میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے بینکوں سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرے گی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک رہ جائیں گے۔

یادرہے کہ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ن لیگ نے پانچ سال میں دس ہزار ارب روپے قرض لیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے پہلے 10 ماہ میں ہی پانچ ہزار ارب روپے قرض لے لیا جو تیز ترین قرضوں کا ریکارڈ ہے لیکن اب موجودہ حکومت کی طرف سے حاصل کیے قرضوں کی تفصیلات منظرعام پرآگءیں۔

مزید : بزنس /اہم خبریں