جعلی آن لائن ٹیکسی ڈرائیوربن کر ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار لیکن دراصل آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بننے میں کیسے کامیاب ہوا؟ خبرآگئی

جعلی آن لائن ٹیکسی ڈرائیوربن کر ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار ...
جعلی آن لائن ٹیکسی ڈرائیوربن کر ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار لیکن دراصل آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بننے میں کیسے کامیاب ہوا؟ خبرآگئی

  


کراچی(ویب ڈیسک)  ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے جعلی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے عائشہ نامی خاتون کو ہراساں کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

ایکسپریس کے مطابق خاتون نے ڈیفنس فیز فور سے ٹیکسی بک کرائی اور اصل ڈرائیور کے بجائے ملزم باقر نے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا، ملزم نے جعل سازی کے ذریعے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی آئی ڈی ہیک کی تھی جس کے ذریعے وہ خود اصل ڈرائیور سے پہلے ہی خاتون کو لینے پہنچ گیا۔ملزم نے موقع دیکھ کر کالا پل کے قریب خاتون کو چھوڑا اور موبائل چھین کر فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون ایئرہوسٹس ہے جس نے فوری طور پر پولیس کو واقعے سے مطلع کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم باقر فراڈ کے ذریعے آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے اور اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں کرچکا ہے، پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی