ڈمپراور ٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ظالمانہ لیز ٹیکس وصولی کیخلاف احتجاج ساتویں روز بھی جاری

ڈمپراور ٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ظالمانہ لیز ٹیکس وصولی کیخلاف احتجاج ...

رستم(تحصیل رپورٹر) آل خیبرپختونخوا وطن انصاف ڈمپر اور ٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ظالمانہ لیز ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے او خود سوزی کی دھمکی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جلبئی لیز ہولڈز کی جانب دگنا اور ظالمانہ لیز ٹیکس وصولی کے خلاف آل خیبر پختونخوا وطن انصاف ڈمپر اور ٹریکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر امین الرحمان خان کے کال پر احتجاج اور پہیہ جام ساتویں روز بھی جاری رہا سنگ مرمر اور بخشالی بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے صدر امین الرحمان خان، سینئر نائب صدر پوردل، نائب صدر بدرمنیر، شمس الرحمان یارحسین اور دیگر نے کہا کہ 16 کروڑ روپے پر لیا گیا لیز ہولڈر 2400 روپے وصول کررہا ہے جبکہ 2 کروڑ روپے پر جلبئی لیز ہولڈر من پسند ظالمانہ نرح کے مطابق 5100 روپے زبردستی وصول کررہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ مکمل طور پر ناانصافی اور سراسر ظلم ہے اس کے علاوہ چوکیداری اور ایکسائز ڈیوٹی کے نام پر بھی لوٹا جارہا ہے جس کو مزید برداشت نہیں کریں گے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ لیز ہولڈر نے اپنا ظالمانہ ٹیکس کم نہیں کیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنااور خودسوزی سے بھی گریز نہیں کرینگے یاد رہے کہ یہ ہڑتال گذشتہ ہفتے سے جاری ہے جسکی وجہ سے پورے خیبر پختونخوا کو چھوٹی ریت کی سپلائی جزوی طور بند ہے جسکی وجہ سے ہزاروں مزدور،ڈرائیورز اور بھاری مشنری کے مالکان کا واحد ذریعہ آمدن ختم ہو چکا ہے اور صوبے میں جزوی طور پر ریت تقریبا ناپید ہونے والی ہے اس لیے حکومت فوری طور ایکشن لیں تاکہ بحران شدت اختیار نہ کرسکے۔۔۔

مزید : علاقائی


loading...