حیدرآبادحادثہ،4روز بعد بھی ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر نہ آسکی
کراچی (آ ئی این پی)حیدر آباد ٹرین حادثے کے 4روز بعد بھی ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر نہ آسکی،مختلف شہروں کے درمیانچلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطا بق اتوار کو لاہوراور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینیں 2 سے 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں،لاہور ریلوے جنکشن پر ٹرینوں کے انتظار میں مسافروں کا ایک جم غفیر نظر آتا ہے، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ٹرینوں کی آمد اور روانگی کے بارے میں درست معلومات بھی نہیں دی جارہیں،ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول کب معمول پر آئے گا؟ اس کا جواب ریلوے انتظامیہ کے پاس بھی نہیں ہے جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور عملے کی تلخ کلامی معمول بن گیا۔