پاکستانی کمپنی نے سی پیک ٹرانسپورٹیشن محفوظ بنانے کیلئے جدید سسٹم متعارف کرادیا

پاکستانی کمپنی نے سی پیک ٹرانسپورٹیشن محفوظ بنانے کیلئے جدید سسٹم متعارف ...

کراچی(آن لائن پاکستانی ٹریکنگ کمپنی نے سی پیک کی نگرانی کے لیے جدید سسٹم پیش کردیا ہے۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے پاکستان میں لوجسٹک کا سب سے بڑا چیلنج سامان کی ترسیل کو محفوظ بنانا ہے اور اس کا واحد حل ٹیکنالوجی ہے، ان خیالات کا اظہار ٹی پی ایل ٹریکر کے سی ای او سرور علی خان نے انٹرموڈل ایشیا کانفرنس 2019 میں کیا جس کا انعقاد چین، شنگھائی میں کیا گیا۔ 3 روزہ انٹرموڈل ایشیا کانفرنس میں لوجسٹک انڈسٹری بشمول کنٹینر، ٹرانسپورٹ اور 90 ممالک سے آئے ہوئے ماہرین نے شرکت کی، پاکستان سے صرف ٹریکر واحد کمپنی تھی جس نے کانفرنس میں شرکت کی۔ سرور علی خان نے مزید کہا کہ حالیہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹرانسپورٹیشن کو متعین روٹس سے منسلک رکھنے کے لیے 24 گھنٹے اور ہفتہ بھر مانٹیرنگ ممکن ہوگی، اسی طرح پورے سفر کے دوران گاڑیوں کے وزن، سامان، وغیرہ کی نگرانی کے لیے سینسرز استعمال کیے جائیں گے۔ سی پیک کا رستہ قراقرم پہاڑی سلسلے سے گزرتا ہے، بعض علاقوں میں کوریج کا نہ ہونا بھی مشکل ہے، اس کے حل کے لیے سیٹلائٹ کی حامل ہائبرڈ ٹریکنگ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں۔ کسی صورت میں اگر مداخلت کا پتہ چلتا ہے تو فوری طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا اور فوری طور پر ٹیموں کو متحرک کیا جائے گا۔

جدید سسٹم

مزید : علاقائی


loading...