خیبر لنڈی کوتل بازار میں نوجوانان قبائل کے زیراہتمام گرینڈ جرگہ

خیبر لنڈی کوتل بازار میں نوجوانان قبائل کے زیراہتمام گرینڈ جرگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (بیورورپورٹ)خیبر لنڈی کوتل بازار میں نوجوانان قبائل کے زیر اہتمام علاقہ کے مسائل پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سیاسی قائدین علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی نوجوانان قبائل گرینڈ جرگہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک ندیم آفریدی. عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ حسین شینواری. جمعیت علمائے اسلام کے مفتی اعجاز شینواری پاکستان تحریک انصاف کے شاہد شینواری جماعت اسلامی کے مراد حسین آفریدی طورخم کسٹم کلئیرنس آیجنٹس چیئرمین معراج الدین شینواری عامر آفریدی نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شینواری آفتاب شینواری فلاحی تنظیم کے اختر علی شینواری پاسبان کے صدر طیب شینواری عبدالرازق آفریدی مولانا حضرت اللہ علی رحمان شلمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کئے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی شاہ حسین شینواری طورخم کسٹم کلئیرنس آیجنٹس کے چیئرمین معراج الدین شینواری اور نوجوان قبائل کے صدر اسرار شینواری نے کہا کہ قبائلی عوام عرصہ دراز سے مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں فاٹا انضمام کے بعد حکومت نے قبائلی عوام کو تعلیم صحتاور روزگار فراہم کرانے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن دوسری طرف حکومت نے لنڈیکوتل اور طورخم میں این ایل سی اور کسٹم حکام کے ظالمانہ پالیسی کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار کئے گئے ہیں جوکہ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے این ایل سی کی بے جا مداخلت کی وجہ سے علاقے کے غریب عوام سے روزگار چھین لیا گیا ہے اور اس کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو بے روزگار کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لئے افغانستان کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ کی شرط ختم کی جائے. طورخم مزدوروں کو تحفظ فراہم کی جائے اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کریں علاقے میں نوجوانوں کے لئے سپورٹس گرا¶نڈ تعمیر کی جائے. علاقے میں انٹرنیٹ سسٹم تھری جی اور فور جی بحال کی جائے. علاقے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو لنڈی کوتل سے کارخانوں تک اجازت دی جائے اور ان کو قانونی شکل دی جائے طورخم بارڈر این ایل سی کی ناجائز قبضہ اور تجاوز ختم کی جائے علاقے میں تعلیم صحت پانی بجلی اور دیگر منصوبوں پر کام شروع کی جائے پشاور سے لیکر طورخم تک علاقے کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ نا انصافی بند کی جائے اور ان کی مسائل حل کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آجائے نوجوانان قبائل کے جرگہ کے اختتام پر تمام سیاسی قائدین اور نوجوانان قبائل کے مشران نے تمام مسائل پر اظہار یکجہتی کی اور ان تمام مسائل کے حل کے لئے آئندہ چند دنوں میں تمام مسائل پر ایک بڑا احتجاجی دھرنا ہوگا جس میں علاقے کے مشران اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کریگی اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا جرگہ کے اختتام پر نوجوانان قبائل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ(1)این ایل سی تین دن کے اندر طورخم بارڈر پر کام بند کریں(. 2)طورخم بارڈر پر مزدوروں کے ساتھ ظلم بند کریں اور ان کو روزگار کی اجازت دی جائے. طورخم بارڈر پر این ایل سی اور کسٹم حکام کنٹینر گاڑیوں سے 16 ہزار روپے ناجائز ٹیکس کی وصولی بند کریں اور ٹرانسپورٹروں کو بے جاتنگ نہ کریں اور ٹرانسپورٹروں کو سہولیات فراہم کریں. اگر تین دن کے اندر ان مطالبات کو تسلیم نہ کی گئی تو اس کے بعد ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور بعد میں پاک افغان شاہراہ پر نہ ختم ہونے والا احتجی دھرنا شروع کیا جائے گا جوکہ مطالبات اور مسائل کے حل ہونے تک جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -