پیپلزپارٹی کے رہنما میر لیاقت علی لاشاری کے والد انتقال کرگئے بلاول بھٹو کا اظہارافسوس

پیپلزپارٹی کے رہنما میر لیاقت علی لاشاری کے والد انتقال کرگئے بلاول بھٹو ...

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما میر لیاقت علی لاشاری کے والد کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے میر لیاقت علی لاشاری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پی پی پی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت علی لاشاری کے والد میر سکندر علی خان لاشاری انتقال کر گئے۔

انتقال

مزید : علاقائی


loading...