پشاور،عدم ادائیگی پر10صوبائی محکموں کو پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند

پشاور،عدم ادائیگی پر10صوبائی محکموں کو پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند

پشاور (آن لائن) پیٹرولیم منصوعات کی عدم بقایا جات پر 10صوبائی محکموں کو پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند کردی گئی ہیں چارسدہ روڈ پر واقع پرائیویٹ کمپنی کے پیٹرول پمپ انتظامیہ نے لاکھوں روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر غیر معینہ مدت کے لئے ان پر پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند کی ہے مختلف صوبائی محکموں کے ذمے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے پیٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے تاہم اس کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی پیٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے بلیک لسٹ قرار دیئے جانے والے محکموں کی تفصیلات آویزاں کر دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان محکموں پر پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند ہے اور جب تک یہ محکمے ادائیگی نہیں کرتے اس وقت تک پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند رہے گی اس سے قبل سرکاری محکمے بنولہ فنڈ کے پیٹرول پمپ سے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو پیٹرولیم منصوعات فراہم کی جاتی تھی تاہم اب خیبر پختونخوا پولیس کے لئے علیحدہ اور دیگر صوبائی محکموں کے لئے علیحدہ طور پر پیٹرولم پمپس مقرر کئے گئے ہیں جس سے سپلائی کی جاتی ہے ۔

سپلائی بند

مزید : علاقائی


loading...