شام، پاکستانی قونصلر کے ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال منتقل

شام، پاکستانی قونصلر کے ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال منتقل

اسلام آباد ( آن لائن ) شام میں پاکستانی قونصلر کے ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال منتقل کردیا ہے ، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم پاکستانی قونصلر کے ایک ڈرائیور نے سفارتکار کے ساتھ مبینہ طور پر مالی امور سے متعلق تنازع پر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو دمشق میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد اقبال کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے ڈرائیور محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اس نے قونصلر مطیع الرحمٰن باجوہ کے پاس اپنی کچھ رقم بطور امانت رکھوائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو قونصلر نے کسی بھی رقم کے بطور امانت رکھے جانے سے انکار کیا۔مذکورہ ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کی۔

خود کشی کوشش

مزید : علاقائی


loading...