راولپنڈی،بینظیر ہسپتال میں بجلی کابریک ڈاؤن، مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
راولپنڈی (این این آئی)بے نظیر بھٹو ہسپتال میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے دور ان ڈیلائسز کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بجلی کے متبادل نظام پر ڈیلائسز کرنے سے انکار کر دیا،ڈیلائسز کے مریضوں اور ان کے ساتھ ہسپتال آنے والے اہلخانہ کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ عزیز او قارب نے کہاکہ ہسپتال کی بجائے ٹیسٹ بھی باہر سے کروا رہے ہیں انہوں نے کہا صوبائی وزیرصحت یا سمین راشد سے فوری نوٹس لیں۔
بینظیر ہسپتال