18بڑے شہروں میں جائیداد خریداری پر ٹیکس شرح بڑھانے کی تجویز

18بڑے شہروں میں جائیداد خریداری پر ٹیکس شرح بڑھانے کی تجویز

فیصل آباد(آن لائن)فیصل آبادسمیت 18 بڑے شہروں میں جائیداد خریداری پر ٹیکس شرح بڑھانے کی تجویز، ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوایشن کا نیا مسودہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 20 سے 100 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ نرخوں کے بارے میں سٹیک ہولڈرز سے 30 جون تک تجاویز مانگی گئی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کر دیئے جائیں گے۔ مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیوایشن میں 20 سے 100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیکس

مزید : علاقائی


loading...