جرمنی میں مقتول سیاستدان والٹر لوئبکے کی یاد میں یادگاری ریلی

جرمنی میں مقتول سیاستدان والٹر لوئبکے کی یاد میں یادگاری ریلی

وولف ہاگن(این این آئی)جرمن شہر وولف ہاگن میں مقتول سیاستدان والٹر لوئبکے کی یاد میں ایک خصوصی یادگاری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لوئبکے کو رواں ماہ گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی دائیں بازو کی انتہا پسندی کا شاخسانہ ہے۔ مقامی سیاستدان لوئبکے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مہاجرین سے متعلق دوستانہ پالیسی کے حامی تھے۔ انہیں دو جون کو ان کے گھر پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس اس قتل کے شبے میں ایک 45 سالہ شخص کو گرفتار کر چکی ہے۔

ریلی

مزید : علاقائی


loading...