خانیوال،سفاک شوہر نے بیوی پر تشدد کر کے اسے زندہ دفنادیا،نعش برآمد
خانیوال(آن لائن) منشیات فروش اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث شخص نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے گھر کے صحن میں زندہ ہی دفنا دیا اور بچے کو قبرستان چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس چھب کلاں نے اطلاع پر ملزم کے گھر دفنائی ہوئی مقتولہ کی نعش برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو میاں چنوں بجھوادی تاحال ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہیں ڈی پی او خانیوال نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں علاقہ معززین کے مطابق ملزم حبیب قمر جٹ علاقے کا سب سے بڑا شراب کا ڈیلر،بدمعاش،چوروں اور ڈکیتوں کا سرپرست ہے کئی سال پہلے فوج سے بھی فرار ہو کر آیا تھااسے پکڑ کر سزائے موت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے فون پرمقتولہ کے بھائی اور رشتے داراں کو پورے وقوعہ کی نشاندہی کر دی کہ اس نے اپنی بیوی کو زندہ دفنا دیا ہے، اگر میرے خلاف کوئی کارراوائی کی تو تمہیں بھی اسی طرح دفنا دوں گا۔مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ خورشید بانوکی شادی حبیب قمر نامی شخص ہوئی، 4 جون 2019 کو وہ اپنی ہمشیرہ کو ملنے اور عید دینے آیا تو وہ اوراس کابھانجا احمر حبیب غائب تھے،ملزم حبیب قمر جٹ نے اسے گھر سے نکال دیا جس پر عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے حبیب قمر جٹ کے خلاف زیر دفعہ 364 ت پ اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
زندہ دفنا دیا