مغلپورہ، موٹر سائیکل سوار کی ویلنگ،رکشہ سے ٹکرانے پر 3 افراد زخمی

مغلپورہ، موٹر سائیکل سوار کی ویلنگ،رکشہ سے ٹکرانے پر 3 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر ) مغلپورہ میں ون ویلر ریس کے دوران چنگ چی سے جا ٹکرایا۔ چنگ چی الٹنے کے نتیجے میں میاں بیوی اوربچی سمیت شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں ون ویلنگ کے دوران ون ویلر کی موٹرسائیکل چنگ چی ر کشہ سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں چنگ چی الٹ گئی اور اس میں سوار ندیم اس کی بیوی اور 3 سالہ بیٹی اویسہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں میاں بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...