پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کے لئے ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن''کورس کا آغازکیا گیا۔دو ہفتے جاری رہنے والاکورس سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کے 20 پولیس افسران شرکت کریں گے۔ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پرصدر ڈویژن آپریشن ونگ کے 175، سیکیورٹی ڈویژن کے 19 جبکہ انویسٹی گیشن ونگ کے 48 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10/10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ آمد وزیر اعظم عمران خان، پیشی سبطین بخاری، احتجاجی ریلی جماعت اسلامی اور سرچ آپریشن سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1420 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔احتجاج سیکرٹریٹ ملازمین، بیوٹیشن احتجاج سمیت احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 4255 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 70 سے زائد ریزرو روانہ کی گئی۔
جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3663 اور بیرون اضلاعی 32 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایاگیا۔ پولیس کا رویہ مزید بہتر بنانے کے لیے ماہر نفسیات اور تجربہ کار لیکچرارز کی زیر نگرانی " رویہ تبدیلی " کورس کا فیز 3 جاری ہے جس میں اب تک 3860 کانسٹیبلان کو کورس کروایا جاچکا ہے۔ پولیس لائنز کے جوانوں نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت مختلف ہسپتالوں میں داخل 15 مریضوں کو خون کا عطیہ دیا۔

مزید :

علاقائی -