صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددواردتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددواردتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے میں یو سف کی فیملی کو یر غما ل6لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ستو کتلہ میں محمو د کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ55ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔گلشن اقبا ل میں مصد ق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ30 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ نو اب ٹا ؤ ن میں نعیم کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ15ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو لکھا سے سا جدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ریس کو رس کے علا قہ میں واحد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مصطفی آ با د میں مبشر،شما لی چھا ؤ نی میں سر مد کی گاڑیاں اورلٹن روڈ میں اشفا ق،سو ل لا ئن میں یعقو ب،ڈیفنس سی میں ند یم،اچھر ہ میں نا صر اورمسلم ٹا ؤ ن میں بشیرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...