شہبازشریف کیلئے نئی پریشانی ، نیب نے ایک مرتبہ پھر بلاوا بھیج دیا

شہبازشریف کیلئے نئی پریشانی ، نیب نے ایک مرتبہ پھر بلاوا بھیج دیا
شہبازشریف کیلئے نئی پریشانی ، نیب نے ایک مرتبہ پھر بلاوا بھیج دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ الزامات، نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو طلب کر لیا، لیگی رہنما کو لاہور آفس پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی رقوم پر بھی شہباز شریف سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...