دلشان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے

دلشان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے ...

مانچسٹر(اے پی پی)جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 86 رنز کی اننگز کھیل کر سابق سری لنکن بلے باز دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 10290 رنز بنا رکھے تھے جبکہ گیل نے 10345 رنز بنا لئے ہیں اور اب سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ گیل کے نشانے پر آ گیا ہے، لارا نے 10405 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...