"پاکستان نے 7 کیچز ڈراپ کیے، محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، باقی کیچ کس نے چھوڑے؟" آپ بھی جان لیں

"پاکستان نے 7 کیچز ڈراپ کیے، محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، باقی کیچ کس نے ...

  


لندن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی اور اس طرح سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا سفر ابھی جاری ہے،پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست تو دی پر روایتی فیلڈنگ کرنا بھی نہیں بھولی، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 7 کیچز ڈراپ کیے ، فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، وکٹ کیپر سرفرازاحمد ، وہاب ریاض اور شاداب بھی کیچز نہ تھام سکے۔

جیونیوز کے مطابق جنوبی افریقی اننگز کے پہلے اوور میں ہی حفیظ کی گیند پر ڈی کاک کا کیچ وہاب ریاض نے چھوڑ دیا,اس کے بعد شاہین شاہ کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کا کیچ شاداب خان پوائنٹ پر تھام نہ سکے۔تیسرا کیچ محمد عامر نے مڈ اون پر وین ڈیر ڈسن کا گرادیا، چوتھا کیچ محمد عامر نے اپنی ہی گیند پر ڈیوڈ ملر کا چھوڑا۔پانچواں کیچ سرفراز احمد نے وہاب کی گیند پر وین ڈیر ڈسن کا گرایا۔ چھٹا کیچ محمد عامر نے تھرڈ مین پر وہاب کی گیند پر پر ڈیوڈ ملر کا ڈراپ کیا جبکہ ساتواں کیچ بھی محمد عامر نے ڈیوڈ ملر کا چھوڑا۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے رواں ورلڈکپ میں 14 کیچز ڈراپ ہوئے ہیں، صرف جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہی سات کیچز اُن کے ہاتھوں میں نہ آسکے۔

رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں دوسرا نمبر میزبان اور ایونٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کا ہے جس کے کھلاڑی درجن بھر کیچ گرا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9، جنوبی افریقا نے 8، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6، آسٹریلیا اور بنگلادیش نے چار، چار، سری لنکا نے تین اور افغانستان کے فیلڈرز دو کیچ تھامنے میں ناکام رہے ہیں۔میگا ایونٹ میں بھارتی فیلڈرز کی کارکردگی سب سے اچھی ہے جنہوں نے صرف ایک ہی کیچ گرایا ہے ۔

 ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناسکی۔ پاکستان کو بقیہ تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ورلڈ کپ میں پانچواں میچ ہار کر افغانستان کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم بھی باہر ہوگئی ہے۔

مزید : کھیل


loading...