مریم بی بی ہماری بیٹی، اے پی سی کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہوگا: آصف زرداری

مریم بی بی ہماری بیٹی، اے پی سی کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہوگا: آصف ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نو از شریف یا شہباز شریف کے نہیں متحدہ اپو زیشن کے بیا نیے کے مطابق چلیں گے، ایک پا رٹی کا کو ئی فیصلہ نہیں ہو گا، اے پی سی میں تما م فیصلے ہو نگے۔ پا رلیمنٹ ہا ؤس میں مریم نوازکے میثاق معیشت سے متعلق بیان پرآصف زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی ہماری بیٹی ہے، ہمارانظریہ ہے جوفیصلہ ہوگامتحدہ اپوزیشن کاہوگا،ایک پارٹی کاکوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔ قبل ازیں اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ جنو بی وزیر ستان میں پیپلزپا رٹی کے امید وار عمران مخلص وزیر کی دھا ندلی کا آغاز ہے ہما رے امیدوار کی گرفتاری انتخابات کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے انتخابی عمل کے دوران پیپلزپا رٹی کے امیدوار کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ گرفتاریو ں سے پیپلز پا رٹی کے حامیو ں کے حوصلے پست نہیں ہو ں گے الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کیلئے عمران مخلص کی رہا ئی یقینی بنا ئے۔ دوسر ی طرف سابق صدر آصف علی زر داری سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زر داری نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو آصفہ بھٹو زر داری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں اور اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی۔فیصل سخی بٹ، قیوم سومرو، رخسانہ بنگش بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری سے پیٹارو کالج کے طلباء نے ملاقات کی۔ سابق صدر نے کہاکہ میں بھی پیٹارین ہوں اور بچپن کی بہت ساری یادیں پیٹارو سے وابستہ ہیں۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ دل لگاکر پڑھیں۔آصف زرداری نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...