مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی دعوت قبول کرلی

مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی دعوت قبول کرلی
مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی دعوت قبول کرلی

  


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 26 جون کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں جمیعت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی دعوت پر شرکت کریں گی، مریم نواز نے مولانا فضل الرحمٰن کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ 26 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کریں گی۔

ڈان نیوز کے مطابقشناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی، مریم نواز اے پی سی میں شرکت کے لیے آئیں گی اور اسلام آباد میں 2 روز قیام کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کُل جماعتی کانفرنس 26 جون کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے ہوں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا، گزشتہ حکومتوں کے قرضوں کے حوالے سے حکومت کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : سیاست


loading...