ورلڈکپ 2019، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں ؟ ماہرعلم نجوم "ماموں" کی پیش گوئی نے دھوم مچادی

ورلڈکپ 2019، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں ؟ ماہرعلم نجوم "ماموں" کی ...
ورلڈکپ 2019، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں ؟ ماہرعلم نجوم

  


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹیم  نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کردیا اور معروف ماہرعلم نجوم"ماموں" کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی، انہوں نے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی بھی پیشن گوئی کی ۔

جنوبی افریقہ کیخلاف گرین شرٹس کے میدان میں اترنے سے قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوءے ماموں نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے گی ، بشرطیکہ کنڈیشنز ٹھیک ہوں، بارش وغیرہ بھی نہ ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستانی ٹیم ہارے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف محمد عامر اور سرفرازاحمد اچھا کھیلیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماموں کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ کا کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن سیمی فائنل میں ضرور جائے گی ، انشاء اللہ۔

یادرہے کہ ماموں کی پہلی پیشن گوئی درست نکلی اور پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا، ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی۔لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فخر زمان نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور امام الحق 44 رنز پر آوٹ ہوگئے جبکہ محمد حفیظ 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بابر اعظم 69 رنز بناکر چلتے بنے عماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور وہاب ریاض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ حارث سہیل 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناسکی اور پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ سے ہی باہر ہوگئی۔

مزید : کھیل /لائف سٹائل /مخفی علوم