’’ آپ ہماری پرفارمنس کی و جہ سے ہم پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔ ‘‘ حسن علی بھی کپتان کی حمایت میں آگے آگئے

’’ آپ ہماری پرفارمنس کی و جہ سے ہم پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔ ‘‘ حسن ...
’’ آپ ہماری پرفارمنس کی و جہ سے ہم پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔ ‘‘ حسن علی بھی کپتان کی حمایت میں آگے آگئے

  


لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لاءن) کپتان سرفرازاحمد کیساتھ مداح کی بدتمیزی پرحسن علی کا دل بھی ٹوٹ گیا۔

 ٹویٹرپیغام میں حسن علی کا سرفرازاحمد کیساتھ  پیش آنے والے واقعے پردکھ کا اظہار کیا  اور ویڈیو شیر کرکے لکھا کہ اس شرمناک فعل نے میرا دل توڑ دیا ہے ،آپ ہماری  کارکردگی پر ہم  پرتنقید کرسکتے ہیں لیکن عوامی مقام پر ہمارے کپتان کی توہین اور گالم گلوچ ، وہ بھی ایسے وقت پر جب اس کے پاس اس کا بچہ بھی تھا، ناقابل برداشت ہے ، آپ کی مہربانی ہوگی، یہ ایک درخواست ہے کہ ہماری فیملیز کیساتھ عزت سے پیش آئیں۔

یادرہے کہ  لندن میں ایک شخص نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ہراساں کیا ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کسی ہوٹل میں موجود ہیں تب ہی ایک شخص آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے کہتا ہے کہ آپ  موٹے کیوں ہوگئے ہیں۔ سرفراز احمد اس شخص کو تھوڑی دیر کے لیے غصے سے دیکھتے ہیں تاہم جلد اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔ویڈیو میں وہ شخص مزید کہتا ہے کہ بڑے موٹے ہوگئے ہو، بڑا نام کمایا ہے پاکستان کے لیے۔بعدازاں ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ   ڈائٹ کیا کرو۔ٹیم ذرائع کے مطابق کھلاڑی سوشل میڈیا اور لوگوں کے اس رویے کی وجہ سے غیر ضروری پریشانی کا شکار ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : کھیل


loading...