قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا
قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

  


اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت اجلاس میں سول ایپلٹ ماڈل کورٹس اورمجسٹریٹ ماڈل کورٹس کی تجاویزپرغور ہوگا،اجلاس میں ماڈل کریمنل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق امورزیربحث آئیں گے ،اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اورسیکرٹری لا اینڈجسٹس کمیشن شریک ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد