لاہور ہائیکورٹ،توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہورہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری امجد بشیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیف سیکرٹری نے داد رسی نہیں کی، عدالت سے استدعا ہے کہ چیف سیکرٹری کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا۔