تحریک انصاف نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اوردیگرعہدیداروں نے الیکشن کمیشن میں درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس،منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ہیں،فریال تالپورکیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت ہے،فریال تالپوراسمبلی رکنیت کی اہل نہیں،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فریال تالپورکونااہل قراردیاجائے۔