پیرس کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے مہک اٹھی ، پختونوں کی جانب سے پروقار مارچ کا انعقاد

پیرس کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے مہک اٹھی ، پختونوں کی جانب سے پروقار ...

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے پختونوں کی جانب سے شاندار اور وقار ” پاکستان زندہ باد مارچ “ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی اور پیرس کی فضا ” پاکستان زندہ باد “ اور ” پاک فوج زندہ باد “ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک پر آنے والی مشکلات کے آگے سب سے پہلے پہاڑ بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور اپنی سکت کے مطابق بھر پور کردار ادا کرتے ہیں تاہم پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر فرانس میں رہنے والے پختونوں نے یورپی یونین- پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن کے تعاون سے پروقار ” پاکستان زندہ باد مارچ “ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ، جنہوں نے ہرے اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کرنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔

ایفل ٹاورپر ریلی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ اس موقع پر ساﺅنڈ سسٹم میں پاک فوج کے 23 مارچ کے موقع پر ریلیز ہونے والا نیا نغمہ ’ پاکستان زندہ باد “ بجایا گیا جس نے پیرس کی فضا کو مزید رونق بخشی اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے ۔اس موقع پر شرکاءکی جانب سے ” یہ جوسوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے “ ، ” پاکستان زندہ باد “ ، ” پاک فوج زندہ باد “ کے نعرے بھی لگائے گئے جس نے عوام کے اندر جوش بھر دیا اور خون کو گرما دیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی /بین الاقوامی


loading...