وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟شیری رحمان

وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟شیری رحمان
وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟شیری رحمان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پرپابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟بلاول کی زبان سے اداہونیوالاسلیکٹڈکالفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ لفظ کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟بلاول کی زبان سے اداہونیوالا سلیکٹڈکالفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے،شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سلیکٹڈکے لفظ پرکل تالیاں بجائی تھیں،عمران خان نے آج سلیکٹڈکے لفظ پابندی لگوادی،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈلفظ پرپابندی لگوانادراصل عمران خان کے دل کاچورہے،عمران خان کولفظ سلیکٹڈسے اتنا خوف مضحکہ خیزہے، شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کوپہلے میانوالی کاکونسلربنوایاہوتاتوآج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...