آرمی چیف کو انیل مسرت نے میچ دکھایا؟ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کے بعد پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان

آرمی چیف کو انیل مسرت نے میچ دکھایا؟ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کے بعد پاک فوج ...
آرمی چیف کو انیل مسرت نے میچ دکھایا؟ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کے بعد پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان

  


لارڈز(ویب ڈیسک) گزشتہ روز پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا جس کی وجہ سے وہاں یہ بھی نعرے لگے کہ یہ جو کارکردگی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ بھی پراپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ آرمی چیف کو  حکومتی سیاسی پارٹی کے رہنما انیل مسرت نے میچ دکھایا لیکن اب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح اعلان کردیا۔ 

ڈاکٹرنادیہ خان نے آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوءٹر پر لکھا کہ ’اس ویڈیو سے واضح ہے کہ سٹیڈیم میں اینٹری کیلئے آپ کا اور آرمی چیف کا ٹکٹ انیل مسرت نے گفٹ کیا، جو ایک سیاسی پارٹی کے کارکن ہیں ، کیا یہ آرمی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں ‘.

اس پر پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے بتایا کہ ’’سٹیڈیم میں موجود ہرپاکستانی کی ہماری میزبانی کی خواہش تھی ، سوشل میڈیا ہی دیکھنے کی کوشش کریں ، میرے پاس قانونی اختیار موجود ہے لیکن آپ کے ایجنڈا بیسڈ اظہار کو نظرانداز کررہاہوں کیونکہ یہ لمحہ معاف کرنے اور تمام پاکستانیوں کے لیے لطف اندوز ہونے کا ہے ‘‘ ۔

اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر نے لکھا کہ ’ ترجیحات، کیا پاکستان کے آرمی چیف میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے نجی دورے پر تھے ، کس نے انہیں یہ اختیار دیا اور اخراجات اٹھائے;238;امید ہے کہ غریب ٹیکس گزاروں سے یہ رقم نہیں نکلوائی جائے گی ‘‘ ۔

اس پر آصف غفور نے لکھا کہ ’’بشریٰ گوہرسے درخواست ہے کہ مہربانی اس کرکے اس وقت ٹوئیٹ کرنے سے گریز کریں جب شیشے کے سامنے ہوں یا غلط شیشہ استعمال کررہی ہوں ، اچھاکارکردگی اور میچ میں پاکستان کی فتح سے لطف اندوزہوں جس کا ہم سب سے واسطہ ہے ، آئندہ میچ میں ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں اور ٹیم کی حمایت کریں ، میرے ذاتی مہمان بھی ہوسکتے ہیں ‘‘ ۔

مزید : قومی


loading...