نندی پورپاورپروجیکٹ کیس ،5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

نندی پورپاورپروجیکٹ کیس ،5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
نندی پورپاورپروجیکٹ کیس ،5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نندی پور پاور جیکٹ کیس کے 5 ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کی،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیس میں کتنے ملزمان ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں ملزمان 7 ہیں،بریت کی 5 درخواستیں دائرہیں،کیس میں 4 گواہوں کے بیان قلمبند ہوچکے ہیں۔

جج نے استفسار کیا کہ شمائلہ عباس کیخلاف کیاالزام ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے، وزیراعظم،کابینہ کے احکامات کے باوجودپروجیکٹ میں تاخیرہوئی،منصوبے میں تاخیرسے 27 ارب روپے کانقصان ہوا،عدالت نے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد