” ایوان میں کل لفظ سلیکٹڈپرپابندی لگادی گئی، کیا کہیں گے “آصف زرداری سے صحافی نے یہ سوال کیا تو کیا جواب دیا ؟ جانئے

” ایوان میں کل لفظ سلیکٹڈپرپابندی لگادی گئی، کیا کہیں گے “آصف زرداری سے ...
” ایوان میں کل لفظ سلیکٹڈپرپابندی لگادی گئی، کیا کہیں گے “آصف زرداری سے صحافی نے یہ سوال کیا تو کیا جواب دیا ؟ جانئے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت پروڈکشن آرڈرز پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں تاہم آج جب وہ ایوان میں آئے تو صحافیوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ ایوان میں کل لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا دی گئی ، اس پر آپ کیا کہیں گے ؟ سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر اراکین سے مشاورت کریں گے کہ لفظ سلیکٹڈ پر یہ پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں ۔ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت پر لعنت بھیجی گئی ، چور ڈاکو بھی کہا گیا ؟ آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ کیا کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں ۔

مزید : قومی