رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود گاڑی چلاتے ہوئے بنا پروٹوکول کہاں پہنچ گئے ؟

رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود گاڑی چلاتے ہوئے بنا پروٹوکول کہاں ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ شب اچانک خود گاڑی چلاتے ہوئے لاہور کی سڑکوں پر نکل آئے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ سروس ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار گزشتہ رات پروٹوکول کے بغیر اپنی گاڑی پر لاہور کی سڑکوں پر نکل پڑے ، اس دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں گلبرگ، منی مارکیٹ ، لبرٹی چوک ، برکت مارکیٹ ، جیل روڈ بھی شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹریٹ لائٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے نظام کو بھی خود جا کر چیک کیا اس کے علاوہ وہ جیل روڈ پر واقع سروسز ہسپتال پہنچے جہاں باہر کھڑے مریضوں کے لواحقین سے انہوں علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دیافت کیا ۔

عثمان بزدار نے مریضوں کے لواحقین کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی تاہم شہری اس طرح عثمان بزدار کو اچانک دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور ان کے ساتھ گھل مل گئے لیکن ہسپتال کی انتظامیہ عثمان بزدار کے اس طرح اچانک دورے سے لاعلم رہی ۔ اس بارے میں عثمان بزدار کا کہناہے کہ وہ عوام کے مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہیں ، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی