ستاروں کی روشنی میں آپ کا 24 جون پیر کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 24 جون پیر کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 24 جون پیر کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

24جون پیر۔آج ملازمت پیشہ افراد کو اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آنے کا مشورہ ہے۔ گھریلو معاملات میں بڑوں کیساتھ اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔بعض پرانے مسائل سر ابھاریں گے۔

ثور

24جون پیر۔آج آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔ترقی کرنے کی نئی راہوں کو تلاش کر سکیں گے۔

جوزا

24جون پیر۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔گھریلوچیزوں کی خریداری کے دوران فضول خرچی سے گریز کریں۔

سرطان

24جون پیر۔سوچے سمجھے بغیر یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ بعد میں پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔

اسد

24جون پیر۔ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں ورنہ آپ کی گڈ وِل میں کمی ہو سکتی ہے۔

سنبلہ

24جون پیر۔فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔کیرئیر کے حوالے سے بیرون ملک سے کوئی اہم خبر مل سکتی ہے۔

میزان

24جون پیر۔کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ دوستوں اور عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔

عقرب

24جون پیر۔آپ کی نا پختگی اور غصیلی طبیعت کی وجہ سے عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

قوس

24جون پیر۔آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریںخواہ مخواہ کی ٹینشن پیدا ہو سکتی ہے۔کسی معاملے میں اگر اپنی حاضر دماغی سے کام لیں گے تو غلطی سے بچ سکیں گے۔

جدی

24جون پیر۔جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

دلو

24جون پیر۔آج کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

حوت

24جون پیر۔ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کوئی پرانا یا قریبی ساتھی اچانک آپ کے سامنے آکر آپ کو حیران کر دے گا۔