پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی کیونکہ۔۔۔

پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی کیونکہ۔۔۔
پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی کیونکہ۔۔۔

  


اسلام آباد (این این آئی،صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی۔

ایک انٹرویومیں سینئر پارٹی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میثاق معیشت پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم خود حزب اختلاف سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے معیشت پر تعاون کے سنجیدہ بیان کا مذاق اڑایا گیا وزیراعظم اس پر وزراء سے وضاحت طلب کریں۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ منظوری رکوانے کیلئے پیر کے روز حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کی جائے گی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے ممکنہ لاک ڈائون پر خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو قائل کریں گے کہ ایسا نہ کریں۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اتفاق کی خبروں پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی اس پر پیپلز پارٹی کی کوئی رائے نہیں ہے، کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں دوسری جماعتوں کی رائے سنیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد