لاہور پولیس کی معیاری گولیاں بیچ کرسستی ناقص گولیاں لینے کا انکشاف

لاہور پولیس کی معیاری گولیاں بیچ کرسستی ناقص گولیاں لینے کا انکشاف
لاہور پولیس کی معیاری گولیاں بیچ کرسستی ناقص گولیاں لینے کا انکشاف

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس کے بندوقوں اور پستولوں کی معیاری گولیاں اسلحہ ڈیلروں کو بیچ کر کے سستی ناقص گولیاں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح لاکھوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کو رائفلز اور پسٹلز میں استعمال کے لئے واہ آرڈیننس فیکٹری کی 9ایم ایم گولیاں خرید کر دی جاتی ہیں جن کی قیمت پچاس سے ساٹھ روپے فی گولی ہوتی ہے جب یہ گولیاں تھانوں میں پہنچتی ہیں تو مبینہ طور پر اسلحہ ڈیلرز کو فروخت کر دی جاتی ہیں اور درہ آدم خیل میں بنی ہوئی تقریباً 20روپے والی گولیاں خرید لی جاتی ہیں۔یہ سستی ناقص گولیاں جب بریٹا پسٹل، کلاگ پسٹل یا ایم پی فائیو رائفل میں ڈال کر چلائی جاتی ہیں تو اکثر مس ہو جاتی ہیں، جرائم پیشہ افراد عموماً اچھا اسلحہ اور گولیاں استعمال کرتے ہیں جن سے نشانہ چوکنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...