”میں اگلے میچوں میں یہ کام ضرور کروں گا لیکن قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ شاداب خان نے ’معصوم‘ سی خواہش کا اظہار کر دیا

”میں اگلے میچوں میں یہ کام ضرور کروں گا لیکن قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ ...
”میں اگلے میچوں میں یہ کام ضرور کروں گا لیکن قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ شاداب خان نے ’معصوم‘ سی خواہش کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپن باﺅلر شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے اگلے میچوں میں اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ کے ذریعے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا اور اس کیساتھ ہی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اچھے اور برے وقت میں ہماری سپورٹ کریں کیونکہ یہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میچ کے دوسرے ہاف میں کافی مدد رہی تھی اور گیند پر تھوڑا گرپ ہو رہا تھا جبکہ میری کوشش یہی تھی کہ اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ کروں اور آﺅٹ کر کے جیت میں کردار ادا کروں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے کسی بھی بلے باز کو اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅل کریں تو وہ مشکل میں پڑتا ہے اور میں کوشش یہی کروں گا کہ اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ کروں اور آﺅٹ کرنے کی کوشش کروں۔
انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیں سپورٹ کیا کریں کیونکہ آپ کی سپورٹ سے ہمیں زیادہ اعتماد ملتا ہے، اس لئے ہمیں سپورٹ کریں تاکہ ہم مزید اچھی کارکردگی پیش کر سکیں۔

مزید :

کھیل -