جعلی اکاﺅنٹس کیس،ملزم داﺅ دی مور کاس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4 روزہ کی توسیع

جعلی اکاﺅنٹس کیس،ملزم داﺅ دی مور کاس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4 روزہ کی ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،ملزم داﺅ دی مور کاس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4 روزہ کی توسیع

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے ملزم داؤدی مورکاس کامزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزم کو 28 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم داو¿دی مورکاس کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست مستردکردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست مستردنہیں کی بلکہ اس پرغورجاری ہے،نیب نے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کردی،ملزم کے وکیل نے مزیدجسمانی ریمانڈکےلئے نیب درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ داؤدی مورکاس 34 روزسے نیب کی تحویل میں ہیں،اب نیب نے کیس میں مزیدکیا تفتیش کرنی ہے؟عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم کامزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیااورداؤدی مورکاس کو 28 جون کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے نیب کوبھی تفتیش جلدمکمل کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد