جاپان میں ایک گھونگھے نے ٹرینیں لیٹ کروادیں مگر کیسے؟ یقین کرنا مشکل

جاپان میں ایک گھونگھے نے ٹرینیں لیٹ کروادیں مگر کیسے؟ یقین کرنا مشکل
جاپان میں ایک گھونگھے نے ٹرینیں لیٹ کروادیں مگر کیسے؟ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (آن لائن)جاپان میں بجلی کے تعطل کا ذمہ دار گھونگھے”ایک لمبوترا کیچڑ باش کیڑا“کو قرار دیا گیا ہے جس کی بدولت درجنوں ٹرینیں روک دی گئیں اور 12000مسافر متاثر ہوئے،یہ بات ریلوے آپریٹر نے اتوار کے روزکہی ہے۔

30مئی کو جنوبی جاپان میں کیوشو ریلوے کو جسے جے آر کیوشو کے نام سے جانا جاتا ہے، کی دو کے قریب لائنوں پر بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ کمپنی کو 6ٹرینیں منسوخ کرنا پڑی تھیں اور دیگر سہولیات تاخیرکاشکار ہوئیں جس پر ملک میں خوف وہراس پھیل گیا جو اپنے بروقت ٹرانسپورٹ سسٹم کی صلاحیت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ بجلی کے نظام میں تعطل کے کئی ہفتوں بعد جے آر کیوشو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کا سراخ لگالیا،جو ایک گھونگھا تھا جو ریل ٹریکس کے نزدیک نصب شدہ بجلی کے ڈیوائس کے اندر داخل ہوگیا تھا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے بجلی کے تعطل کا باعث بننے والے ڈیوائس کا سراغ لگا لیا،ہم نے ابتداءمیں سمجھا کہ وہاں کوئی جراثومہ ہے تاہم یہ مرا ہواگھونگھا نکلا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھونگھا ڈیوائس کو کاٹنے پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر مرگیا تھا۔