قطر کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

قطر کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
قطر کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر قطر دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد گزشتہ روز واپس روانہ ہو گئے ہیں تاہم اس موقع پر تین ایم او یوز پردستخط بھی کیے گئے لیکن اب خوشخبری سامنے آئی ہے کہ قطر پاکستان کو سرمایہ کاری اور ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کر ے گا ۔
قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور قطر کی اکنامک پارٹنر شپ کا حجم 9 بلین ڈالر ہو جائے گا ۔قطر کی جانب سے یہ اعلان امیر قطر کے پاکستان کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آیا ہے ۔قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی ، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے ،وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی ۔

یاد رہے کہ قطر کے امیر جب ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہونے لگے تو انہوں نے پاکستان کے چین کی شراکت سے بنائے گئے شاہکار طیارے جے ایف تھنڈر کا معائنہ بھی کیا ۔