محمد عامر کی باﺅلنگ اتنی بہتر کیسے ہو گئی ہے؟ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتا دی

محمد عامر کی باﺅلنگ اتنی بہتر کیسے ہو گئی ہے؟ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتا دی
محمد عامر کی باﺅلنگ اتنی بہتر کیسے ہو گئی ہے؟ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتا دی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد عامر نے جب سے خود کو ’ری ڈسکور‘ کیا ہے، ان کی باﺅلنگ میں بہت بہتری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے محمد عامر کی باﺅلنگ پر تجزیہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ عامر کو ان سوئنگنگ اینگل مل گیا ہے اور انہوں نے خود کو ری ڈسکور کر لیا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی کلائی کی پوزیشن بہت بہتر ہو گئی ہے اور ان کا سر بھی کسی طرف جھکتا نہیں بلکہ سیدھا رہتا ہے جس کے باعث وہ مستقل مزاجی سے باﺅلنگ کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ وکٹیں بھی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں محمد عامر کا نام شامل نہیں تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ گزشتہ ایک سال کے عرصے سے وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہے۔

انہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اس شرط پر شامل کیا گیا کہ اگر وہ کارکردگی دکھائیں گے تو انہیں ورلڈکپ سکواڈ میں بھی شامل کرلیا جائے گا مگر بدقسمتی سے وہ انگلینڈ کیخلاف کھیل ہی نہیں سکے مگر اس سیریز میں باﺅلرز کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ناصرف انہیں بلکہ وہاب ریاض کو بھی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ابتدائی سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام وہی محمد عامر اب ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر ہیں جبکہ اپنے بہترین اکانومی ریٹ کی وجہ سے وہ اتنی ہی وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک سے بھی آگے ہیں۔

مزید : کھیل