تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کیس،ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت دیگر حکام طلب

تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کیس،ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت دیگر حکام طلب
تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کیس،ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت دیگر حکام طلب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ، تعلیم اورصحت کے جوائنٹ سیکرٹریزاورڈائریکٹر اے این ایف کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا آئس ہیروئن کہاں بن رہی ہے،جس سے منشیات برآمد ہو اس کو پکڑا جاتا ہے مگر جہاں بن رہی ہے ہو اس کا علم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا آئس ہیروئن کہاں بن رہی ہے، جس سے منشیات برآمد ہو اس کو پکڑا جاتا ہے مگر جہاں بن رہی ہے ہو اس کا علم نہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پروزارت داخلہ، تعلیم اورصحت کے جوائنٹ سیکرٹریزاورڈائریکٹر اے این ایف کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد