”حارث سہیل کی اننگز صرف اس وجہ سے شاندار نہیں کہ انہوں نے سکور کئے بلکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

”حارث سہیل کی اننگز صرف اس وجہ سے شاندار نہیں کہ انہوں نے سکور کئے بلکہ۔۔۔“ ...
”حارث سہیل کی اننگز صرف اس وجہ سے شاندار نہیں کہ انہوں نے سکور کئے بلکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شاندار فتح حارث سہیل کی اننگز ہے جنہیں ایک میچ کھلانے کے بعد خدا حافظ کہہ دیا گیا اور پھر ایسے میچ میں کھلایا گیا جس میں جیت ہی چاہئے تھی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف جیت پر تجزیہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میرے حساب سے حارث سہیل کی اننگز سب سے بہترین تھی جنہیں ایک میچ کھلانے کے بعد خداحافظ کہہ دیا اور پھر ایسے میچ میں کھلایا جاتا ہے جہاں جیت ہی چاہئے اور کچھ نہیں جبکہ ذہن میں چلنے والے خیالات کا دباﺅ الگ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر آپ کے ذہن میں ایک لڑائی چل رہی ہوتی ہے کہ اگر میں فیل ہو گیا تو کیا ہو گا، اگر سکور نہ کیا تو پھر سے میرا کیرئیر پیچھے چلا جائے گا۔ یہ بہت منفی سوچ ہوتی ہے جس سے کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے مگر انہوں نے اپنے ذہن کو صاف کیا اور ہر چیز بالائے طاق رکھتے ہوئے کامیابی پر توجہ مرکوز کی۔

حارث سہیل نے بڑی شاٹس بھی کھیلیں اور رولنگ شاٹس بھی کھیلتے نظر آئے، ان کی بیٹنگ میں ایک کلاس نظر آئی کیونکہ وہ بال کو بہترین انداز میں ٹائم کر رہے تھے، اور اگر وہ اتنی بہترین رفتار سے رنز نہیں کرتے تو پاکستان کبھی بھی 300 سے زائد سکور نہ بنا پاتا اور میچ بھی نہیں جیت سکتا تھا۔

مزید : کھیل


loading...