پارک لین ریفرنس ،اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

پارک لین ریفرنس ،اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ...
پارک لین ریفرنس ،اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ،عدالت نے سابق صدرکو 26 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایک درخواست مستردہوجائے تودوسری کااسٹیٹس کیاہوگا؟فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواست گزارکاعدالت کے سامنے پیش ہوناضروری ہے،آصف زرداری کی دوران سماعت عدالت میں حاضری ضروری ہے،سابق صدر قومی اسمبلی اجلاس میں بھی روزانہ پیش ہورہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آصف زرداری کوحاضری سے استثنیٰ دے سکتے ہیں؟فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت آصف زرداری کوحاضری سے استثنیٰ نہیں دے سکتی۔
عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے،عدالت کا آصف زرداری کو 26 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو پیش کرے۔