میچ جیتنے کی سب سے بڑی وجہ کیا بنی؟ رمیز راجہ کا ایسا تجزیہ کہ تمام پاکستانی ان کی حمایت کریں گے

میچ جیتنے کی سب سے بڑی وجہ کیا بنی؟ رمیز راجہ کا ایسا تجزیہ کہ تمام پاکستانی ...
میچ جیتنے کی سب سے بڑی وجہ کیا بنی؟ رمیز راجہ کا ایسا تجزیہ کہ تمام پاکستانی ان کی حمایت کریں گے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کی سب سے بڑی وجہ حارث سہیل کی اننگز، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان کی باﺅلنگ بنی جنہوں نے صحیح وقت پر اپنا کردار ادا کیا اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر روشن ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر 30 اوورز کا کھیل ہونے پر پاکستان مشکلات کا شکار تھا اور پھر حارث سہیل میدان میں آئے جنہوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو 300 سے زائد ہدف دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ محمد عامر نے ہاشم آملہ کو آﺅٹ کر کے جس کام کا آغاز کیا، شاداب خان نے مڈل اوورز میں کریز پر سیٹ بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اسے آگے بڑھایا اور پھر وہاب ریاض نے اپنی تیز رفتار باﺅلنگ سے جنوبی افریقہ کے تمام خواب چکنا چور کر دئیے۔

مزید : کھیل