نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو کیا کرنا ہو گا؟ رمیز راجہ نے بھی وہی بات کہہ دی جو ہر پاکستانی کہہ رہا ہے

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو کیا کرنا ہو گا؟ رمیز راجہ نے بھی وہی ...
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو کیا کرنا ہو گا؟ رمیز راجہ نے بھی وہی بات کہہ دی جو ہر پاکستانی کہہ رہا ہے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے جنوبی افریقہ سے مختلف گیم پلان کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف تو عمدہ فتح حاصل کر لی ہے لیکن اب اگلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف ہے جو ناصرف بیٹنگ اور باﺅلنگ بہترین کر رہے ہیں بلکہ ان کی فیلڈنگ بھی بہت شاندار ہے جبکہ ان کیخلاف میچ میں جنوبی افریقہ سے مختلف گیم پلان کیساتھ کھیلنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ باﺅلر بلے بازوں کو دو دو مرتبہ آﺅٹ کرے، آپ سیدھے سیدھے کیچ چھوڑ رہے ہیں، اچھی فیلڈنگ ٹیم بنے بغیر آپ ورلڈکپ نہیں جیت سکتے، اگرچہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ایک ایسی فتح ملی ہے جس سے ٹیم میں جان پڑ گئی ہے مگر قومی ٹیم کو ہر صورت فیلڈنگ بہتر کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل