حکومت نے امیر قطر کے تین ارب ڈالر دینے کے اعلان پر پیغام جاری کر دیا

حکومت نے امیر قطر کے تین ارب ڈالر دینے کے اعلان پر پیغام جاری کر دیا
حکومت نے امیر قطر کے تین ارب ڈالر دینے کے اعلان پر پیغام جاری کر دیا

  


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ وہ پاکستان کو سرمایہ کاری اور ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کرے گا جس پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے امیر قطر کیلئے شکریہ کا پیغام جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امیر قطر کا پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، اس اقدام کے بعد پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گا ۔

یاد رہے کہ قطر کی جانب سے تین ارب ڈالر کا قرض نہایت آسان اقساط پر فراہم کیا جائے گا جبکہ قرض کا طریقہ کار وزارت خزانہ طے کر ے گی ۔

مزید : قومی