لاہور ہائیکورٹ،سابق رکن نیپراظفرعلی کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ،سابق رکن نیپراظفرعلی کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ،سابق رکن نیپراظفرعلی کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے نیب لاہور کی نیپرا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیخلاف انکوائری میں سابق رکن نیپراظفرعلی کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی نیپرا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیخلاف انکوائری میں سابق رکن نیپراظفر علی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی،لاہورہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بطوررکن نیپرا کرپشن کے الزامات کاسامنا ہے،نیب نے 18 جون کوریکارڈسمیت طلب کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری میں گرفتاری کاخدشہ ہے،درخواست ضمانت منظورکی جائے،عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواستگزار کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور