رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی آج رات کراچی منتقلی کافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکو آج رات کراچی منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے ،فریال تالپورکوپی آئی اے کی پرواز سے کراچی لےجایاجائےگا،فرتال تالپورسندھ اسمبلی کے اجلاس تک کراچی میں رہیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکرسندھ اسمبلی نے فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈرجاری کررکھے ہیںجس پر نیب نے جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو آج رات کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،فریال تالپورکوپی آئی اے کی پروازسے کراچی لےجایا جائے گا،فرتال تالپورسندھ اسمبلی کے اجلاس تک کراچی میں رہیں گی،کراچی میں فریال تالپورکے گھرکوسب جیل قراردےدیاگیا،نیب راولپنڈی اورکراچی کے اہلکارسب جیل پرڈیوٹی دیں گے۔