سپیکر نے وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ لفظ کے استعمال پر پابندی لگائی تو اپوزیشن نیا لفظ لے آئی ، جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

سپیکر نے وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ لفظ کے استعمال پر پابندی لگائی تو اپوزیشن نیا ...
سپیکر نے وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ لفظ کے استعمال پر پابندی لگائی تو اپوزیشن نیا لفظ لے آئی ، جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہیں تاہم اس دوران وزیراعظم کیلئے ” سلیکٹڈ “ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاد ی گئی ہے جو کہ اپوزیشن کو ناگوار گزری ہے تاہم اب حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس کیلئے نیا لفظ ’ ایجاد ‘ کر لیاہے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب اپنی تقریر کے دوران روانی میں پابندی کو بھول گئیں اوروزیراعظم کیلئے ” سلیکٹڈ “ کا لفظ استعمال کر گئیں جس پر انہیں ڈپٹی سپیکر نے روکا دیا۔مریم اورنگزیب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، نالائق اور ناہل حکومت نے عوام سے نوالہ چھین لیا ہے، ناکام حکومت کا سلیکٹڈ وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز یہ لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم یہاں سب منتخب ہو کر آئے ہیں اس لیے اپنی اور ایوان کی تذلیل نہ کرائیں ۔ مریم اورنگزیب نے اس کا نیا حل نکالتے ہوئے ” سلیکٹڈ “ کی جگہ نیا لفظ ” ہینڈ پکڈ“ (ذاتی مفاد کیلئے چنا جانے والا)استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم بھی فیل ہے ، ملک میں نیب فیل ، ایف آئی اے اور اب نیب ٹو بھی فیل ہو گئی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹی وی اسٹار وزیراعظم نے دس دن میں ٹی وی سے دو خطاب کئے، ایک تقریر کا نشانہ اپوزیشن تھی، دوسری میں تاجر برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، وزیراعظم ہاو¿س میں یونی ورسٹی کےمنصوبہ کا بجٹ ختم کردیاگیا، اب ایوان صدر میں طوطے اڑائے جارہے ہیں۔

مزید : قومی